امریکہ میں ہلاکتیں 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں
امریکہ میں ہلاکتیں 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں
Getty Images
Copyright: Getty Images
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور
امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد سات لاکھ 46 ہزار سے کچھ زائد ہے۔ ریاست نیویارک وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے
نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ ان کی ریاست اب ’اینٹی باڈی ٹیسٹنگ‘ پر اپنی توجہ مرکوز کرے گی تاکہ یہ پتا چلانے میں مدد کی جا سکے کہ ہمیں درحقیقت کس چیز (وبا) کا سامنا ہے
دوسری جانب سنیچر کی طرح اتوار کو بھی امریکہ کی مختلف ریاستوں میں شہریوں نے گھروں سے باہر نکل کر لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حق میں مظاہرے کیے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے امریکی ریاستوں واشنگٹن، مونٹانا، ایریزونا اور کولاراڈو میں منعقد کیے جا رہے ہیں
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ اب امریکہ ’کنگ آف وینٹیلیٹرز‘ بن چکا ہے یعنی امریکہ کے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔
Comments
Post a Comment