عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گرنے سے پاکستانی عوام کے لے بڑی خوش خبری-

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گرنے سے پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملےگا، شاہ محمود قریشی
عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس حد تک گر جانا حیران کن ہے، عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ وزیرِ خارجہ
The current Minister of Foreign Affairs
Shah Mehmood Qureshi

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گرنے سے پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملےگا اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 107فیصد کمی پر ردَعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس حد تک گر جانا حیران کن ہے، عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت گرنے سے ہمیں کسی حد تک سہارا ملے گا تیل کی قیمتیں گرنے سے یقیناً عوام کو ریلیف ملےگا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے سے مہنگائی کم ہوگی، تیل کی قیمتیں گرنے سے ٹرانسپورٹ قیمت کی مد میں کمی ہوگیا اورواضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت صفر ڈالر سے بھی کم ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کاروبار کے آغاز کے بعد خام تیل کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہوئی اور قیمتیں 10 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آئیں۔

بعد ازاں یہ سلسلہ مزید چل نکلا اور پھر امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 84 فیصد کمی ہوئی اور قیمت 2.96 امریکی ڈالر کی ناقابل یقین سطح پر آگئی۔ بعد ازاں امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور یہ 94 فیصد کمی سے 1.12 امریکی ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔ تاہم پھر اس کے بعد وہ ہوا جو خام تیل کی عالمی مارکیٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت میں 100 فیصد سے بھی زائد کمی ہوئی، اور یوں فی بیرل قیمت منفی 0.05 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، روس کے درمیان تیل کی قیمتوں پر ہونے والی کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی ہونے کا رجحان برقرار رہا جس نے اب خام تیل کی مارکیٹ کو کریش کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب کسی بھی ملک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہی اسی باعث تیل کی طلب نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی وجہ سے قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

امریکہ میں ہلاکتیں 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں

Top Tech Gadgets of 2024: Must-Have Trends in Smartphones, Wearables, and More